سابق امریکی صدر اور لیونسکی سکینڈل کی دستاویزات جاری کردی گئیں

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 15:21

سابق امریکی صدر اور لیونسکی سکینڈل کی دستاویزات جاری کردی گئیں

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) امریکا کی نیشنل آرکائیو نے سابق صدر بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات پر مبنی دستاویزات جاری کر دی ہیں۔ ان میں صدر کے مواخذے سے بچنے کی حکمت عملی کی تفصیل بھی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دستاویزات ایسے وقت جاری کی گئی ہیں جب سابق خاتون اول اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن 2016 کے صدارتی انتخابات کے لئے اپنی مہم کا آغاز کرنے والی ہیں۔

(جاری ہے)

دس ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات میں سابق صدر کلنٹن کو مواخذے سے بچانے کے لئے وائٹ ہاوٴس کی حکمت عملی کی تفصیلات درج ہیں۔ ان میں میڈیا کے لئے تیار کئے گئے سوالات اور دوسری تفصیلات شامل ہیں۔ دستاویزات میں لیونسکی کے وائٹ ہاوٴس میں کام کی تفصیل بھی شامل ہے۔ سابق صدر کلنٹن اور وائٹ ہاوٴس میں تربیت حاصل کرنے کے لئے آنے والی مونیکا لیونسکی کے درمیان تعلقات 1995 میں قائم ہوئے لیکن سکینڈل 1998 میں منظر عام پر آیا تھا۔