وران حج موت کی خواہش کا اظہارکرنے والی سعودی خاتون انتقال کرگئی

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 20:27

وران حج موت کی خواہش کا اظہارکرنے والی سعودی خاتون انتقال کرگئی

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء ) دوران حج موت کی خواہش کرنے والی سعودی خاتون حج ارکان پورے کرنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے رہائشی احمد المالکی کا کہنا ہے کہ ان کی 25 سالہ بیٹی نے انہیں موبائل پر میسج کیا کہ اس کی پیدائش بھی حج کے دنوں میں ہوئی اور اس کی خواہش ہے کہ اسے موت بھی حج کے دنوں میں ہی آئے،لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی جو حج کے تمام ارکان ادا کر چکی تھی اور جب اس نے مجھ سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو ٹھیک ایک گھنٹے بعد ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔

لڑکی کے والد نے کہا کہ لوگ ان کے پاس جب بیٹی کی تعزیت کرنے کے لئے آئے تو میں نے ان سے کہا کہ مجھ سے تعزیت نہ کریں بلکہ مجھے مبارک باد دیں اور اللہ سے دعا کریں کہ اللہ تعالی میری بیٹی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :