قیام پاکستان سے لے کر آج تک عرب شہزادوں ، سیاستدانوں ،بیوروکریٹس اور جنرلوں کو الاٹ کی گئی اراضی کی الاٹمنٹس منسوخ کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 23:17

قیام پاکستان سے لے کر آج تک عرب شہزادوں ، سیاستدانوں ،بیوروکریٹس اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) قیام پاکستان سے لے کر آج تک عرب شہزادوں ، سیاستدانوں ،بیوروکریٹس اور جنرلوں کو الاٹ کی گئی اراضی کی الاٹمنٹس منسوخ کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔یہ درخواست عوام دوست پارٹی کے چیئرمین انجینئر سید الیاس کی جانب سے سیف اللہ کھٹانہ ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری اراضی کو عرب شہزادوں ، سیاستدانوں ، بیوروکریٹس اور جنرلوں کو مالیتی دس کھرب ڈالر کی اراضی الاٹ کی گئی ہے اگر یہ اراضی واپس لے کر فروخت کی جائے تو ملک کا قرض بھی اتر جائے گا اور ملک میں خوشحالی بھی آئے گی جبکہ ملک کو قرضے لے کر چلایا جارہا ہے جس سے ملک پر آئے روز قرضوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے اس حوالے سے وزیراعظم کو اس حوالے سے تجاویز پر مشتمل خط بھی لکھا جسے سراہا گیا مگر تاحال سرکاری سطح کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے لہذا عدالت سے استدعاہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج جتنی بھی سرکاری اراضی کی الاٹمنٹس کی گئی ہیں ان کا ریکارڈ طلب کیا جائے اوران الاٹمنٹس کو منسوخ کیا جائے اور وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کی جائیں۔