الیکشن کمیشن نے 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور دھاندلی بارے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، دھاندلی کے الزامات درست نہیں ،ی پرنٹنگ پریس سے اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھپوائے‘ مقناطیسی سیاہی کی عدم دستیابی پر انتخابی عمل کو غیر شفاف قرار نہیں دیا جاسکتا، الیکشن کمیشن
اتوار 12 اکتوبر 2014 18:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور دھاندلی بارے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کے تمامتر الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ نجی پرنٹنگ پریس سے اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھپوائے‘ مقناطیسی سیاہی کی عدم دستیابی پر انتخابی عمل کو غیر شفاف قرار نہیں دیا جاسکتا‘ عملہ پی ٹی آئی کی درخواست پر تبدیل کیا گیا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ 8 کروڑ 61 لاکھ ووٹروں کیلئے 17 کروڑ 25 لاکھ بیلٹ پیپر چھاپے گئے تھے۔ ڈبل بیلٹ پیپرز چھپوانے کی وجہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے الگ الگ پرچیاں ہونے کے باعث چھاپے گئے۔ عدالتی حکم کے مطابق انتخابی عملہ تعینات کیا گیا۔(جاری ہے)
سب سے زیادہ وفاقی ملازمین پنجاب میں تعینات کئے گئے۔ بلوچستان میں ایک سے دو فیصد‘ پنجاب میں 30 فیصد‘ 70 فیصد صوبائی ملازمین‘ کے پی کے میں 6 فیصد وفاقی ملازمین تعینات کئے گئے۔
انتخابی ٹربیونلز نے 405 مقدمات میں سے 350 کا فیصلہ کیا ہے۔ کئی عذرداریوں میں تحریک انصاف نے اپنے گواہ تک پیش نہیں کئے جس کی وجہ سے وہ تاخیر کا شکار ہیں۔ آئندہ کے عام انتخابات میں حاضر سروس ججوں کو انتخابی عذرداریوں کیلئے انتخابی ٹربیونلز میں تعینات کیا جائے گا۔ کیس کی سماعت (کل) پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.