سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران گواہان نے گلو بٹ کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔۔۔ گلو بٹ عدالت کے باہر گواہان سے الجھ پڑا۔۔۔
منگل 14 اکتوبر 2014 22:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) انسداددہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران گواہان نے گلو بٹ کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دے دیاجبکہ گلو بٹ کاکہنا ہے کہ اگر اسکی زبان کھل گئی تو بہت سے لوگ جیل جائیں گے،وردیاں بھی اتریں گی۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے شاہد عزیزعرف گلوبٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ 4 پولیس کانسٹیبل کو بطور سرکاری گواہ عدالت میں پیش ہونا تھا جس میں سے 3 پیش ہوسکے۔
عدالت میں تاخیر سے پہنچنے پر جج رائے ایوب نے گلو بٹ کے وکیل کی سرزنش کی سماعت کے دوران پولیس گواہان ہیڈ کانسٹیبل محمد بوٹا،کانسٹیبل عمران وغیرہ نے 17 جون کو پیش آنے والے واقعہ کا ذمہ دار گلو بٹ کو ٹھہرایا جبکہ سرکاری وکیل نے عدالت کے سامنے وہ ڈنڈا بھی پیش کیا جس کی مدد سے گلو بٹ نے ماڈل ٹاوٴن میں گاڑیوں کا بھرکس نکالا تھا۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں پولیس نے گلوبٹ کی توڑ پھوڑوالی ویڈیوسی ڈی عدالت کے روبرو پیش کر دی عدالت میں گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کوطلب کرلیاہے سماعت کے بعد کمرہ عدالت کے باہر گلو بٹ گواہان سے الجھ گئے اور دونوں جانب سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔
میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے گلو بٹ نے کہا کہ اگر میری زبان کھل گئی تو بہت سے لوگ جیل جائیں گے، بہت سے لوگوں کی وردیاں اتریں گیں اور بہت سے لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، میڈیا میرا سب سے بڑا گواہ ہے اور انصاف ملنے کی پوری امید ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ٹاوٴن سانحہ میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس کے 4 گواہان کو بیانات قلمبند کرانا تھا تاہم گلو بٹ کے وکیل کا تاخیر سے پہنچنے پر ایک گواہ عدالت سے چلا گیا جس کا بیان آئندہ سماعت پر قلمبند کیا جائیگا۔میڈیاسے بات کرنے کے بعد سیاہ شلوارقمیض میں ملبوس سینے پرپاکستانی جھنڈے کابیج لگائے ہوئے گلوبٹ گاڑی میں سوارہوا تواس کے ڈرائیورنے تیزی دکھاتے ہوئے ایک نجی چینل کے کیمرہ مین کے پاوں پرگاڑی چڑھاتے ہوئے نکل گیا جس کوبعدازاں ریسکوٹیم نے موقع پرطبی امدادفراہم کی۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.