کوئی قوم تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی‘ ممنون حسین،

ملک میں تحقیق پر مبنی اور اچھی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں‘ صدر ممنون کی قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاوید اشرف سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 15 اکتوبر 2014 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ کوئی قوم تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ ملک میں تحقیق پر مبنی اور اچھی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاوید اشرف سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے جاوید اشرف کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا وسیع تجربہ یونیورسٹی کے معیار تعلیم کو بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا صدر مملکت نے وائس چانسلر کو نئی ذمہ داریوں کے سلسلے میں اپنی ہر ممکن حمایت کا یقین دلایا ۔

ڈاکٹر جاوید اشرف نے صدر مملکت کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور قائداعظم یونیورسٹی میں معیار تعلیم کی بہتری میں تمام اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :