لوکل گورنمنٹ آرڈیننس، گورنر پنجاب نے دستخط کر دیئے
بدھ 15 اکتوبر 2014 22:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لوکل گورنمنٹ آرڈینینس 2014 آرڈ پر دستخط کر دیئے۔ بلدیاتی انتخابی فہرستوں کی تیاری اور حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیدیا گیا۔ پنجاب حکومت نے آرڈیننس جاری کر دیا۔حکومت پنجاب کے آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن کو میونسپل کمیٹیوں، کارپوریشنز اور ضلع کونسلوں میں حلقہ بندیوں کا اختیار حاصل ہوگا۔
ترمیمی آرڈیننس الیکشن کمیشن کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کا بھی اختیار دے گا جبکہ ان انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنا بھی الیکشن کمیشن کی ہی ذمہ داری ہو گی۔ الیکشن کمیشن میونسپل کمیٹیوں کے جنرل سیٹوں کے لئے وارڈز تشکیل دے گا اور یونین کونسلوں کی حلقہ بندیاں بھی کر سکے گا ۔(جاری ہے)
حلقہ بندیوں کے تنازعات کے معاملات کو وفاقی قانون کے تحت دیکھا جائے گا۔
ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں پر اعتراضات اپیل کرنے کا طریقہ ،اپیل کون سنے گا اس سمیت دیگر تمام معاملات وفاقی قانون کے تحت طے ہوں گے ۔ حلقہ بندیوں اورانتخابی فہرستوں کے باقی تمام معاملات وفاقی قانون بابت حلقہ بندی و انتخابی فہرست مجریہ 1974 کے تحت طے ہوں گے۔ انتخابات کرانے کا پہلے ہی اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے اب اس آرڈنیننس سے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کا اختیار پنجاب حکومت سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہو جائے گا۔ پنجاب حکومت نے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ہدایات کے بعد کیا ۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.