سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں 12دن کے قیام کے بعد کراچی واپس چلے گئے

بدھ 15 اکتوبر 2014 22:28

سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں 12دن کے قیام کے بعد کراچی واپس چلے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) سابق صدر وپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بلاول ہاؤس لاہور میں 12دن کے قیام کے بعد کراچی واپس چلے گئے سابق صدر نے عیدالاضحی لاہور میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ گزاری، مختلف ملاقاتیں کیں اور ناراض کارکنوں کو منانے میں کافی حد تک کامیاب رہے اور مسلسل 12دن کے قیام کے بعد بلاول ہاؤس سے سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلی کاپٹر سے لاہور ایئرپورٹ جہاں سے وہ کراچی کے لئے روانہ ہو گئے ۔