جماعت اسلامی نے ایبولاوائرس اور ڈینگی کے حوالے سے قرارداداور تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیں
جمعرات 16 اکتوبر 2014 14:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے ایبولاوائرس کے پیشگی اقدامات اور ڈینگی کے حوالے سے قرارداداور تحریک التواء پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادیں۔جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ”جنوبی افریقہ کے ممالک میں پنپنے والاایبولاوائرس امریکہ اور یورپی ممالک تک پہنچ گیا ہے اور کچھ نہیں معلوم کہ یہ کب پاکستان آن پہنچے۔
حفظ ماتقدم اور بچاؤکے لئے حکومت پاکستان اور وزارت صحت کو اس خطرناک اور موذی مرض کی روک تھام اور سدباب کے پیش نظر پیشگی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ اس کامقابلہ ہوسکے۔یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس حوالے سے فوری طور پر اقدمات کرے“۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروائی جانے والی تحریک التواء میں کہاگیا ہے کہ”ڈینگی کی روک تھام،سدباب اور آگہی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ اور محکمہ صحت کا کردار بھرپوراور قابل توجہ رہااور اس کے نتیجے میں ڈینگی کی روک تھام ہوئی لیکن اس کے باوجود ڈینگی کامکمل خاتمہ نہیں ہوپایا۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ دودنوں میں لاہور،راولپنڈی،اٹک اور چکوال سے ڈینگی کے87مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جو تشویشناک ہے۔ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہونے والاضلع راولپنڈی ہے جہاں گزشتہ48گھنٹوں میں56مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔جس سے صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد331ہوگئی ہے۔جن میں راولپنڈی میں205،لاہور میں43،شیخوپورہ میں32 اور اٹک میں8مریض ہیں۔یہ ایوان صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے ہ وہ اس حوالے سے فوری طور پر موثر اقدامات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.