مریخ پر انسان 68 دن زندہ رہ سکتا ہے: امریکی ماہرین

جمعرات 16 اکتوبر 2014 15:51

مریخ پر انسان 68 دن زندہ رہ سکتا ہے: امریکی ماہرین

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انسان سرخ سیارے مریخ پر صرف 68 دن زندہ رہ سکتا ہے،انسانی زندگی کیلئے حالات سازگار نہ ہونے کی بڑی وجہ وہاں آکسیجن کی مقدار میں اتار چڑھاﺅ ہے۔

(جاری ہے)

میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کے مطابق مستقل طور پر مریخ پر رہنے کیلئے انسان کو نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروانا پڑیں گی۔ انسان مریخ پر آکسیجن کی سطح اور پودے اور دوسرے جاندار نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ 68 دن تک جی سکتا ہے یعنی مریخ پر انسانی زندگی بے حد محدود ہے۔