عارف والا ، چار سگے بھائیوں نے رشتے کے تنازعہ پر کاشتکار کی 22 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 23:21

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) چار سگے بھائیوں نے رشتے کے تنازعہ پر کاشتکار کی 22 سالہ بیٹی کو قتل کردیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں53/EB کے رہائشی سردار محمد کی بیٹی رمضانہ بی بی کو ملزمان غفور احمد ۔ محمد احمد ۔

(جاری ہے)

شکور اور مقصود پسران شبیراحمد نے زبردستی گھر سے اٹھا کر قریبی احاطہ میں لے گئے اور گلا دبا کرموت کے گھاٹ اتاردیا ملزمان نعش چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ رنگشاہ نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا پہنچادیا ۔

مقتولہ رمضانہ بی بی کے بھائی محمداسلم نے بتایا کہ ملزمان نے رشتہ کے انکار پر میری بے گناہ بہن کو قتل کیاہے مقتولہ کے والد سردار محمد نے بتایاکہ میر ی بیٹی رمضانہ بی بی کا شبیراحمد نے اپنے بیٹے محمد احمد کے لئے رشتہ مانگا انکار پر ملزمان نے گھر اٹھا کر قتل کیا ہے ایس ایچ او تھانہ رنگشاہ شاہدنذیر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :