وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی رواں برس دسمبرمیں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی،پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے کسی وزیر اعظم کے ساتھ ان کی پرنسپل سیکریٹری کے طور پر بھی فرائص سرانجام دیئے ہیں

جمعہ 17 اکتوبر 2014 15:40

وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی رواں برس دسمبرمیں اپنے عہدے سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء ) وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی رواں برس دسمبرمیں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی،نرگس سیٹھی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے کسی وزیر اعظم کے ساتھ ان کی پرنسپل سیکریٹری کے طور پر بھی فرائص سرانجام دیئے ہیں ۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق سیکریٹری وزارت پانی و بجلی نرگس سیٹھی روان پرس دسمبر میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی ، فی الوقت وہ 23 اکتوبر تک وزارت سے چھٹی پر ہیں اور ان کا دورہ امریکہ بھی متوقع ہے۔

تاہم اگر وہ ریٹائر منٹ سے قبل لیو پریپیٹری ٹو ڑیٹائرمنٹ (ایل پی آر ) لیتی ہیں تو اس دوران وزارت پانی و بجلی کے لئے نئے سیکریٹری کی تقرری کر دی جائے گی ۔نرگس سیٹھی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ان کی پرنسپل سیکریٹری کے طور پر بھی فرائص سرانجام دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ اس سے قبل کابینہ سیکریٹری، سیکریٹری وزارت صحت، سیکریٹری دفاع، سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ، سیکریٹری وزارت پانی و بجلی اور ممبر ڈائریکٹنگ سٹاف سول سروسز اکیڈمی بھی رہ چکی ہیں۔

سابق اور موجودہ دور حکومت کے دوران بھی انہوں سے بطور سیکریٹری پانی و بجلی اپنے فرائض نہایت تندہی اور جانفشانی سے سر انجام دئے تھے جبکہ ان کے شوہرسلیم سیٹھی کا شمار بھی پاکستانی سول سروس کے سینئر افسران میں ہوتا ہے، نرگس سیٹھی کا شمارپاکستان کی چند طاقتور اور بااثر خواتین میں کیا جا تا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :