بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، سپریم کورٹ کی طرف سے پیر کو تاریخیں دیئے جانے کا امکان

جمعہ 17 اکتوبر 2014 19:12

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، سپریم کورٹ کی طرف سے پیر کو تاریخیں دیئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء ) سپریم کورٹ کی جانب سے تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے بارے میں فیصلہ پیرکوکیے جانے کاامکان ہے۔ مقدمے کی سماعت چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجازاحمدچوہدری پرمشتمل تین رکنی بنچ20 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پرپہلے ہی وفاق اورپنجاب نے حلقہ بندیوں اور دیگر معاملات کی تکمیل کے لیے آردیننس جاری کردیئے تھے جبکہ سندھ حکومت نے عدالت کوقانون سازی کے لیے یقین دہانی کرائی ہے اور اپناجواب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کروادیاتھا۔

سپریم کورٹ نے پندرہ نومبرتک ملک بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کاحکم دیاتھاتاہم الیکشن کمیشن سمیت صوبائی حکومتیں تاحال اس حکم پر عملی طورپر کچھ بھی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں الیکشن کمیشن نے توکے پی کے حکومت کی آامادگی کے باوجو درواں سال نومبر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے معذوری ظاہر کی ہے جبکہ باقی صوبوں میں حلقہ بندیوں کے لیے بھی چھ ماہ سے ایک سال کاوقت درکارہوگاسپریم کورٹ اس حوالے سے اپنافیصلہ دے گی۔۔ ۔