بھارت کا ایک اور متنازعہ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان،چینی سرحد کے ساتھ ساتھ پہاڑی سڑک تعمیر کرے گا ، منصوبے پر ساڑھے 6 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہو گی،منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان ’نوآبادیاتی دور‘ کا یہ سرحدی تنازعہ مزید ’پیچیدہ‘ ہو سکتا ہے، چین کا اظہار تشویش
جمعہ 17 اکتوبر 2014 21:54
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) بھارت نے ایک اور متنازعہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک کے دور دراز شمال مشرقی علاقوں میں چین اور بھارت کی درمیانی سرحد کے ساتھ ساتھ ایک پہاڑی سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔اس منصوبے پر ساڑھے 6 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہو گی جس کے تحت 1,800 کلومیٹر طویل سڑک بنائی جا رہی ہے جو ہر موسم میں کھلی رہی گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ سڑک ریاست ارون چل پردیش کے شہر توانگ سے شروع ہوتی ہوئی اس علاقے تک جائے گی جہاں بھارت اور چین کی درمیانی سرحد برما سے جا ملتی ہے۔یہ سڑک ریاست ارون چل پردیش کے چار دور دراز اور کم آبادی والے سرحدی اضلاع میں بکھری ہوئی چھوٹی چھوٹی آبادیوں کو ایک دوسرے سے جوڑے گی۔ اس کے علاوہ اس سڑک کی تعمیر سے پہاڑی علاقوں کے کسانوں کو اپنی دیسی فصلیں اور طبّی جڑی بوٹیاں قریبی ریاست آسام کی بڑی منڈیوں میں فروخت کرنے کے بہتر مواقع دستیاب ہوں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.