سنیئر اداکار سلیم ناصر کی 26ویں برسی کل منائی جائیگی
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 12:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء )کراچی سے تعلق رکھنے والے سنیئر اداکار سلیم ناصر کی 26ویں برسی کل اتوار کو منائی جائے گی ۔ سلیم ناصر تقسیم ہند سے قبل 15نومبر 1940ء کو بھارت کے شہر ناگ پور میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں ان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آگیا ۔ سلیم ناصر نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا ۔
(جاری ہے)
انہو ں نے کراچی پی ٹی وی میں کئی مقبول ڈرامہ سریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ڈرامہ سیریل ” دستک “،” نشان حید ر “، ” آخری چٹان“ ،” یانصیب کلینک “ ،” بندش “، ” ان کہی “ شامل ہیں ۔
سلیم ناصر کو حقیقی شہرت انور مقصود کے لکھے ہوئے ڈرامے ”آنگھن ٹیڑا “سے ملی جس میں انہوں نے ایک نوکر کا کردار ادا کیا ۔اس ڈرامہ سریل میں ان کے ہمراہ معین اختر(مرحوم ) بشریٰ انصاری ‘ارشد محمود ‘ دردانہ بٹ نے بھی اداکاری کی ۔ سلیم ناصر 19اکتوبر 1989ء کو 45سال کی عمر میں دل کادورہ پڑنے سے دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.