مزار قائد پر جلسہ ،بلوچستان کے ورکرز عہدیداران کیلئے میر صادق عمرانی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ کا انعقاد

اتوار 19 اکتوبر 2014 17:26

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) کراچی مزار قائد پر ہونیوالے جلسہ میں بلوچستان کے ورکرز عہدیداران اور عوام کیلئے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی کی جانب سے سپر ہائی وے کراچی پر بہت بڑا استقبالیہ کیمپ اور تمام ورکرز عہدیداران اور عوام کو میر صادق عمرانی کی جانب سے کھانا بھی فراہم کیا گیا اور انہیں رہائش کی سہولیات سمیت ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی گئی علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی نے کراچی جلسہ میں بلوچستان سے شرکت کرنے پر ورکرز عہدیداران اور غیور بلوچستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :