انسداد دہشت گردی فورس کے مستقل تھانوں کے قیام پر غور،ابتدائی طور پر 11 شہروں میں کام کا آغاز،مقامات کا تعین بھی کر لیا گیا

اتوار 19 اکتوبر 2014 18:25

لاہور،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء)انسداد دہشت گردی فورس کے مستقل تھانوں کے قیام کے حوالے سے حکومت پنجاب نے ابتدائی طور پر 11 شہروں میں کام کا آغاز کردیاہے اوراس مقصد کے لئے مقامات کا تعین بھی کر لیا گیا ہے جس کی سمری بھی وزیراعلیٰ شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے مستقل تھانوں کے لئے لاہور،راولپنڈی ،ملتان،فیصل آباد،سیالکوٹ،جھنگ،بھکر،سرگودھا سمیت 11 شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں پہلے فیز میں ملتان اور راولپنڈی میں تھانے قائم کئے جائیں گے اس حوالے سے باقاعدہ سمری بھی بھجوائی گئی ہے۔ اگلے سال باقی 9 شہروں میں بھی تھانے قائم کئے جائیں گے۔