میرا دل ٹوٹ گیا ہے: عبدالستار ایدھی
پیر 20 اکتوبر 2014 19:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سینٹر پر ڈاکے بعد ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔اتوار کو کراچی کے میٹھا در میں واقع ایدھی سینٹر میں آٹھ ڈاکوؤں نے داخل ہو کر عبدالستار ایدھی سمیت عملے کے افراد کو یرغمال بنانے کے بعد بھاری رقم اور سونا لوٹ لیا تھا۔
86 سالہ عبدالستار ایدھی اس وقت سینٹر میں ہی سو رہے تھے۔ ڈاکو وہاں موجود سونا، چاندی اور لاکھوں ڈالر لے کر فرار ہو گئے۔وزیرِ اعظم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکے کی مذمت کی ہے۔عبدالستار ایدھی پاکستان کی سب سے قابلِ احترام اور پسند کی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں اور انھوں نے اپنی پوری زندگی ایدھی سینٹرز بنانے میں وقف کر رکھی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.