پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے بد اعتمادی سے پاک جامع روڈ میپ تشکیل دیا جائیگا ،اقتصادی تعاون پرتوجہ مرکوز کی جائیگی، سرتاج عزیز
پیر 20 اکتوبر 2014 19:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے بد اعتمادی سے پاک جامع روڈ میپ تشکیل دیا جائیگا جس میں اقتصادی تعاون پرتوجہ مرکوز کی جائیگی،دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر بہتر مینجمنٹ کی ضرورت ہے ،دورہ افغانستان کے دوران الزامات کا سلسلہ ختم کر کے اعتماد کی فضاء قائم کرنے پر اتفاق ہوا ایران کے ساتھ وزیراعظم کے دورے کے بعد تعلقات میں بہتری آئی ، سرحد پر ہونیوالے واقعات افسوسناک ہیں ، روک تھام کیلئے بہتر مینجمنٹ اور اس کا استحکام ضروری ہے۔
پیر کو مقامی ہوٹل میں پاکستان افغانستان اور چین کی سہ فریقی کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ دورہ افغانستان کے دوران یہ اتفاق ہوا ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین افغانستان کیخلاف اور افغانستان اپنی سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا لیکن یہ فوری طور پر نہیں ہو سکتا اس کیلئے ایک طریقہ کار کی ضرورت ہے اور ایسا بارڈ مینجمنٹ کے بغیر نہیں کیا جا سکتا جس کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نئے راستے کھولنے ،ڈاکو منٹیشن اور مانیٹرنگ کی ضرورت ہے میکنزم کے تحت مقامی سطح پر مقامی کمانڈرز ایک دوسرے سے بات چیت کر سکیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.