کالج پاس نہ کر سکنے والی امریکہ کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون

پیر 20 اکتوبر 2014 23:18

کالج پاس نہ کر سکنے والی امریکہ کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) امریکہ کی سب سے نوعمر کھرپ پتی دوشیزہ کو کالج سے نکال دیا گیا تھا ۔ 30 سالہ الزبتھ ہولز نے 19 سال کی عمر میں سٹین فورڈ یونیورسٹی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اس نوعمری میں ہولمز نے پیسہ بنانے کے لئے اپنی کمپنی کا آغاز کیا تھا۔ الزبتھ ہولمز نے اپنے والدین سے ٹیوشن فیس لی اور اس کی سرمایہ کاری کردی۔

اس پر اس کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ نوجوانوں کے پاس بہت سے نئے خیالات ہیں لیکن سرمایہ کی کمی کی وجہ سے وہ ان پر کام کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ ایسے نوجوانوں پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے۔ ہولز نے ”تھراﺅز“ کمپنی بنائی جس میں 76 بلین ڈالر کے آلات نصب ہیں۔ یہاں خون کے ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ یہ خیال اس وقت آیا جب ہولمز نے دیکھا کہ اس کے والد ایک قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی پر کام کررہے تھے اور اس میں بہت سے لوگ زخمی اور خون آلودہ تھے۔

(جاری ہے)

ہولمز کو خیال آیا کہ کون کے ٹیسٹ اور میچنگ کے نظام اور طریقہ کار 1960ءسے اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی لہٰذا ایسی لیبارٹری اور آلات بنانے چاہیے جہاں پر کام بہتر اور بروقت ہو۔ چنانچہ یونیورسٹی فیس سے شروع ہونے والی لیبارٹری کے اثاثے اب 76 بلین تک جاپہنچے۔ ابھی اس کی برانچیں پورے امریکہ میں قائم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔ ہولز نے 8200 برانچیں بنانے کا ابتدائی تخمینہ لگایا ہے۔ تھرانوز کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ہر سٹیٹ کا طریقہ کار اور اخراجات پیش کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :