تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے اپنے ترجمان شاہداللہ شاہد کی برطرفی کا اعلان
منگل 21 اکتوبر 2014 13:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے شاہد اللہ شاہدکے بعد ابوعمرشیخ کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جگہ ایک دوسرا ترجمان لایا جارہا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ٹی ٹی پی کے بیان میں کہا گیا کہ شاہد اللہ شاہد ٹی ٹی پی کے ترجمان نہیں رہے اور اس گروپ نے ابو عمر شیخ مقبول کو اس کام کے لیے اجازت دی تھی اب انہیں بھی برطرف کردیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ مقبول کو برطرف کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ ایک دوسرے ”برادر“ کو نامزد کیا ہے، جو ان کی جگہ لیں گے تاہم اس فیصلے کو عام نہیں کیا گیا ہے اس لیے کہ ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان نے اس صورتحال کا فائدہ اْٹھایا تھا۔
اردو، پشتو اور عربی زبانوں میں دیے گئے اس بیان کا کہنا ہے کہ ”شیخ مقبول شاہد اللہ شاہد کی جگہ پر نہیں ہیں۔“اس بیان میں ٹی ٹی پی کے رہنما ملا فضل اللہ کے افغان طالبان کے رہنما ملّا محمد عمر کے ساتھ وفاداری کے حلف کو دوہرایا گیا اور مزید کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے نئے ترجمان کا نام جلد عوام کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.