غربت،لوٹ مار اور ناقص نظام کی وجہ سے ملک میں امن وامان ایک خواب بن کر رہ گیا ہے‘ سید وسیم اختر
جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء)امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان ایک خواب بن کر رہ گیا ہے ، معاشرے کی زوال پذیری کااندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ انسانیت کے محسن عبدالستار ایدھی کے سنٹر میں ڈاکہ مار کر یتیموں،بیواؤں اور بے کسوں کے نام پر ملنے والے مال کو بھی لوٹ لیا گیا ،اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، محکمہ پولیس کے ناقص نظام کی بدولت جرائم کی شرح میں کمی کی بجائے روزافزوں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ غربت کی وجہ سے لاہور میں خاتون کا اپنے بچوں سمیت تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے کا افسوس ناک واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ گزشتہ صرف دس ماہ میں پنجاب میں کم سن بچوں کے ساتھ درندگی کے529واقعات رپورٹ ہوئے اورجومختلف وجوہات بناکر رپورٹ نہیں کیے گئے۔
ان کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔مغل پورہ لاہور میں زیادتی کانشانہ بننے والی سنبل کے ملزمان پولیس ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور احساس محرومی کے باعث پاکستان کامعاشرہ بے حس اور زوال پذیر ہوتاجارہاہے۔نوجوان مسلسل بے راہ روی کاتیزی سے شکارہورہے ہیں۔والدین اور علماء کرام اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے اداکریں توبڑی حد تک تباہی سے بچاجاسکتا ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ پاکپتن،لاہور اور مظفر گڑھ میں معصوم کلیوں سے زیادتی کے دل خراش واقعات نے عوام کے رونگٹے کھڑے کردیے ہیں جوکہ انتظامیہ کی بدترین کارکردگی کامظہر ہیں۔خانیوال میں غفور نامی35سالہ شخص کو بھٹہ میں زندہ جلانے واقعہ انتہائی تشویشناک ہے وزیر اعلیٰ واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے گرفتار ملزمان کوقرار واقعی سزادلائیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.