ایم کیو ایم سے اتحاد کی ضروت نہیں ،صرف جمہوریت کی خاطر ساتھ رہے ،بلاول بھٹو زرداری
جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:20
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے کبھی اتحاد کی ضرورت نہیں پڑی صرف جمہوریت کی خاطر ساتھ رہے۔2018 میں بھی ہمیں سندھ میں ایم کیو ایم کی حمایت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔وہ جمعرات کولاڑکانہ میں نصرت بھٹو کی تیسری برسی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کے لئے ہر سیاسی جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں اور 2018 میں بھی پیپلزپارٹی کو سندھ میں حکومت بنانے کے لئے ایم کیو ایم کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
انہوں نے حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم لانگ مارچ کرتے تو شیر بلی بن کر بھاگ جاتا مگر ہم مضبوط اور محفوظ پاکستان چاہتے ہیں جس کے لئے عوام ہماری طاقت ہیں۔(جاری ہے)
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم بھی طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں لیکن اقتدار کے بھوکے نہیں، جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلیے ہر سیاسی جماعت سے بات کریں گے لیکن کسی کا دبا ؤہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اب وہ ملک بھر میں ریلیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں کہا کہ کسی بھی سیاستدان، خصوصا کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کی طرح ہم بھی اپنا ووٹ بینک بڑھانا اور مزید سیٹیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زراری نے کہا کہ میں اس کے لیے ہر ممکن طریقہ استعمال کروں گا۔پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی دھرنے کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی یتیم اور کٹھ پتلیاں دوبارہ سے ڈکٹیٹر شپ چاہتی ہیں لیکن پاکستان اب اسے مزید برداشت نہیں کرے گا۔ ہم جمہوریت ہیں اور ہم نے سویلینز کو اقتدار منتقل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں امن نہیں چاہتا اس لئے پاکستان پر الزام تراشیاں کرتا رہتا ہے اور مسلسل پاکستان کے امن عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے، پاکستانی اور بھارتی نوجوان مل کر خطے میں امن قائم کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.