وزیراعلیٰ شہبازشریف سے فرانس کی معروف کمپنی ٹوٹل اور سن پاور کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے فرانس کی معروف کمپنی ٹوٹل اور سن پاور کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ سن پاور کارپوریشن نے قائداعظم سولر پارک میں 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگانے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔
توانائی کی کمی کے مسئلے سے تعلیم، صحت، زراعت اور زندگی کے تمام شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ملک کی تیز رفتار ترقی اور معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے۔ حکومت اس مقصد کیلئے سنجیدگی سے کاوشیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں ایک ہزار ایکڑ وسیع قطعہ اراضی پر قائداعظم سولر پارک قائم کیا ہے اور اس پارک میں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 100میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگا رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.