الطاف حسین کی مواصلاتی تقریروں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:24
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) جئے سندھ قوم پرست پارٹی کے چیئرمین قمر بھٹی ایڈوکیٹ نے الطاف حسین کی مواصلاتی تقریروں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد میں آئینی دخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ حکومت پاکستان اور پیمرا کو حکم دے کہ وہ غیرملکی شہری الطاف حسین کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے روکیں اور اس کی پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر کوریج بند کرایا جائے کیونکہ وہ سندھ اور پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے اور اس سے معاشرے کے مختلف طبقات میں نفرت اور خلیج پیدا ہو رہی ہے۔
جئے سندھ قوم پرست پارٹی کے چیئرمین اور ہائیکورٹ کے وکیل قمر بھٹی نے براہ راست سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں ایک پٹیشن دائر کی ہے جس میں وفاق پاکستان کو بذریعہ سندھ داخلہ پاکستان، سیکریٹری وزارت خارجہ، چیئرمین پیمرا، چیف سیکریٹری سندھ، گورنر سندھ اور قونصل جنرل برطانیہ مقیم کراچی کو فریق بنایا گیا ہے، 19 صفحات پر مشتمل پٹیشن کے ساتھ الطاف حسین کی تقاریر اور بیانات کے اخبارات کے تراشے اور ٹی وی چینل کے حوالے بھی جمع کرائے گئے ہیں، درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ وہ حکومت پاکستان کو ہدایت جاری کرے کہ وہ الطاف حسین کے مواصلاتی رابطے کے ذریعے تقاریر اور بیانات پر پابندی لگائے جو کہ پاکستان کی خودمختاری اور سیکورٹی کے لئے خطرہ ہیں، یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کے چیئرمین کو ہدایت کی جائے کہ وہ الطاف حسین کی پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں تقاریر اور بیانات کو شائع کرنے اور ٹیلی کاسٹ کرنے پر مکمل عائد کرے تاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب نہ ہو، قمر بھٹی ایڈوکیٹ نے اپنی استدعا میں کہا ہے کہ الطاف حسین کی تقاریر اور بیانات پاکستان کے آئین اور قانون کے قطعی خلاف ہوتے ہیں اور ان سے پاکستان کے امن کے لئے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے، پٹیشن میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ متعلقہ اتھارٹیز کو الطاف حسین کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دے جو کہ غیرملکی ہوتے ہوئے بھی آئین کے خلاف پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں اور ایک سازش کے تحت پاکستان کو کمزور عدم استحکام سے دورچار کرنے اور اس کی سالمیت کو تباہ کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.