جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر چھٹی لینا حرام: سعودی مفتی اعظم
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:34
جدّہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے، جس میں رخصت کے لیے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس جاری کرنے اور وصول کرنے کو گناہ قرار دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ایسے میڈیکل پروفیشنلز جو اس طرح کے سرٹیفکیٹس جاری کرتے ہیں اور وہ ورکرز جو ان سرٹیفکیٹس کے لیے ان سے درخواست کرتے ہیں، دونوں گناہ گار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان جعلی سرٹیفکیٹس کے نتیجے میں اداروں کو مالی طور پر نقصان پہنچتا ہے۔ انسدادِ بدعنوانی کے سعودی کمیشن ’نزاھۃ‘ نے تصدیق کی ہے کہ اس معاملے پر مفتی اعظم کی جانب سے یہ فتویٰ اس کو اس سال 7 ستمبر کو موصول ہوا تھا۔
کمیشن کی جانب سے مفتی اعظم سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس معاملے پر اپنی رائے دیں، جس کے جواب میں انہوں نے یہ فتویٰ جاری کیا۔
(جاری ہے)
جبکہ اس فتوے میں اس عمل کو گناہ اور حرام قرار دیا گیا ہے۔ نزاھۃ کا کہنا ہے کہ اس کو امید ہے کہ اس فتوے سے لوگوں میں اس مسئلے کے حوالے سے آگاہی پیدا ہوگی اور یہ فتویٰ ورکروں کو بدعنوانی اور غیرقانونی کاموں سے روکنے میں مدد دے گا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.