شام کے مہاجر خاندان نے نوزائیدہ بچے کا نام اوباما رکھ دیا

پیر 27 اکتوبر 2014 14:56

شام کے مہاجر خاندان نے نوزائیدہ بچے کا نام اوباما رکھ دیا

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر 2014ء) ترکی کی سرحد پر شام کے قصبے ’کوبانی‘ میں داعش کی کارروائیوںکے باعث فرار ہونیوالے باشندوں میں شامل خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام داعش کے خلاف فضائی کارروائی پر’امریکی صدر‘ سے متاثرہوکرمحمد اوباما رکھ دیاگیا۔ بچے کے باپ محمود بیکو نے عالمی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ اوباما سے منسوب یہ بچہ اس خاندان کا ساتواں بچہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تین دن کے بیٹے کو ہاتھ میں تھامے خاتون کا کہنا تھا کہ امریکی صدراوباما نے مدد کے لئے جہاز بھیجے اور شاید امریکی کارروائی کے بعد ہم اس ظلم و زیادتی سے چھٹکارا پاسکیں اور اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔ اس خاندان نے تقریبا ایک ماہ قبل دو لاکھ کرد باشندوں سمیت شام سے ہجرت کرکے ترکی میں پناہ لی تھی اورکئی دنوں تک کھانے پینے کی اشیاءاورکپڑوں کے بغیر سرحد پر پھنسے رہے تھے۔ نوزائیدہ اوباما اپنے خاندان کے ہمراہ روجوا مہاجر کیمپ میں رہ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :