ہم اچھا نہیں کھیلے، آسٹریلین کوچ
پیر 27 اکتوبر 2014 19:53
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2014ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ناکامی کا ملبہ پچ پر ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اچھا نہیں کھیلے اور سیدھی گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔یاد رہے کہ پاکستان نے یونس خان کی دونوں اننگ میں سنچری اور اسپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 221 رنز سے شکست دی تھی۔
آسٹریلیا کی ٹیم 438 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 216 رنز پر ہمت ہار گئی جہاں دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 15 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔لیمن نے کہا کہ دبئی اسٹیڈیم میں گیند بہت زیادہ ٹرن نہیں کررہا تھا, ہم کنڈیشنز میں خود کو زیادہ بہتر طور پر نہیں ڈھال سکے اور اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ کے لیے انتہائی بہترین پچ تھی۔پاکستان نے اس پچ پر پہلے کھیلتے ہوئے یونس اور سرفراز احمد کی سنچریوں کی بدولت 454 رنز اسکور کیے اور آسٹریلیا کو 303 رنز پر ٹھکانے لگا کر پہلی اننگ میں 151 رنز کی بھاری برتری حاصل کی۔
یونس نے اگلی اننگ میں بھی سنچری اسکور کی جبکہ احمد شہزاد نے بھی تین ہندسوں کی اننگ کھیل کر پاکستان کو 438 رنز کا ہدف دینے میں مدد فراہم کی۔یاد رہے کہ یہ برصغیر میں آسٹریلیا کی لگاتا ر پانچویں شکست ہے جہاں اس سے قبل ہندوستان نے انہیں 4-0 کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔لیمن نے دعویٰ کیا کہ دبئی کی پچ اتنی مشکل نہ تھی جتنی ہندوستان میں تھی۔’جب ہم ان کنڈیشنز میں کھیلنے کا گر سیکھ رہے تھے تو ہمیں دوسرے پہلو سے شکست ہوئی جہاں گیند کم اسپن ہوا، ہم زیادہ اسپن کی توقع کر رہے تھے‘۔آسٹریلین کوچ نے کہا کہ ہم سیدھی گیندوں پر آؤٹ ہوئے اور میچ میں تقریباً پانچ سے چھ کھلاڑیوں نے اس طریقے سے وکٹیں گنوائیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں شاٹ کھیلنے کے سلسلے میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہو گا اور لڑکے اس پر کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر کوچ نے ڈیبیو کرنے والے اسٹیون اوکیف کی تعریف بھی کی جنہوں نے میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 30 نومبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.