کابل: طالبان کا عدالت پر حملہ، 7 ہلاک جبکہ 10افراد زخمی
پیر 27 اکتوبر 2014 20:25
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2014ء) افغان شہر قندوز میں طالبان شدت پسندوں نے ایک عدالت پر حملہ کیا ہے جس میں پولیس کی طرف سے کم از کم سات افراد کی ہلاکت اور دس افراد کے زخمی کی تصدیق کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کل چار دہشت گردوں نے مقامی عدالت پر حملہ کیا جن میں سے ایک نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی کو عدالت کے دروازے سے ٹکرایا جبکہ باقی تینوں دہشت گردوں نے عدالتی احاطے میں موجود لوگوں پر فائرنگ کر دی جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 6 وکیل اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے جبکہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر وکلاءہی شامل ہیں۔ واضح رہے قندوز کو قدرے پر امن شہر سمجھا جاتا ہے تاہم امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاکے دوران طالبان کا کئی صوبوں میں اثرورسوخ بڑھتا جا رہاے اور موجودہ حملہ بھی اسی بات کی تصدیق کرتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.