برطانوی وزیر اعظم کو ایک شخص نے سڑک پر ’دھکا‘ دے دیا

پیر 27 اکتوبر 2014 21:55

برطانوی وزیر اعظم کو ایک شخص نے سڑک پر ’دھکا‘ دے دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2014ء)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو ایک نامعلوم شخص نے سڑک پر دھکا دے دیا ہے۔ دھکا دینے کے بعد سکیورٹی ٹیم اس شخص کو روکنے میں ناکام رہی اور وہ شخص فرار ہونے میں کامیاب بھی گیاتاہم اس کو بعد میں پکڑ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ کیمرون لیڈیز سوک ہال سے آ رہے تھے کہ ایک شخص تیزی سے آگے بڑھا اور ان کو دھکا دے دیا۔پولیس نے دھکا دینے والے 28 سالہ کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا۔