عالم اسلا م دشمن کی سازشوں سے خبردار رہیں،سعودی مفتیِ اعظم
پیر 27 اکتوبر 2014 23:09
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے مسلم دنیا پر زوردیا ہے کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کرے اور دشمن کی سازشوں سے خبردار رہے۔سعودی مفتی اعظم نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر اپنے ہفتہ وار پروگرام میں مسلمانوں سے مخاطب تھیہوتے ہوے کہا کہ ''ہماری اْمت (مسلم دنیا) اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہی ہے۔
اسلام کے دشمنوں سے مختلف قسم کے چیلنجز درپیش ہیں۔وہ مسلمانوں کو اللہ کے راستے سے بھٹکانا چاہتے ہیں تاکہ انھیں تنازعات اور تقسیم کا شکار کرسکیں''۔انھوں نے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ قرآن وسْنت کی تعلیمات کی پاسداری کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ''مسلم اور عرب دنیا کو اس وقت بہت ہی دردناک اور افسوس ناک صورت حال کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
ان دھماکوں اور تنازعات نے ملکوں اور ان کے ڈھانچوں ،زراعت اور سرزمین کو تباہ کردیا ہے۔
ان سے تقسیم نے جنم لیا ہے اور ان کے بیٹے بے گھر ہوگئے ہیں''۔ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا کہنا تھا کہ ''اللہ سے رجوع ، شریعت اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی پیروی کے بغیر ان بغاوتوں اور خرافات سے چھٹکارا ممکن نہیں ہے۔جب تک سلمانوں میں اختلافات برقرار رہتے ہیں اور وہ اللہ کے دین سے دور رہتے ہیں،تو انھیں اسی طرح اتھل پتھل کا سامنا رہے گا''۔انھوں نے کہا کہ ''نئے ہجری سال 1436ء کا آغاز ہوچکا ہے،میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس کو مسلمانوں کے لیے اچھائی اور رحمتوں کا سال بنائے۔وہ ہمیں اپنی پسند کے مطابق کامیابیاں عطاکرے ،ہمارے گناہوں اور غلطیوں کو معاف کرے اور ہماری توبہ کو قبول کرے''۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.