جلوسوں کو چاردیواری تک محدود کردیا جائے تو قوم کے اربوں روپے بچ جائیں گے،سکندرشاہ
منگل 28 اکتوبر 2014 17:37
ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) محرم الحرام میں جلوسوں کی سیکیورٹی پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں معیشت کا پہیہ جام ہوجاتا ہے اگر جلوسوں کوچاردیواری تک محدود کردیا جائے تو سیکیورٹی کے نام پرخرچ ہونے والے قوم کے اربوں روپے بچ جائیں گے اور معیشت کا پہیہ بھی جام نہیں ہوگاان خیالات کااظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے شاہی مسجد میں عشرہ فاروق و حسین کے تیسرے پروگرام سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشکلات کا شکار ہے بین الاقوامی قوتیں پاکستان میں پنجے گاڑھ چکی ہیں پاکستان کے تحفظ کے لئے لسانیت اور فرقہ واریت کے جن کو قابوکیا جائے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیشہ اتحاد کی بات کی ہے عشرہ فاروق و حسین منانا بھی اتحاد کی علامت ہے صحابہ کی آپس کی محبت اور رشتہ داریوں کو اجاگر کرنے سے محبت اور اتحاد کا پیغام پھیلے گااور اگر صحابہ کرام کی مقدس جماعت پر شب و شتم ہوتا رہا تو امت کو متحد کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوپائے گامحرم الحرام کے خاص ایام میں ایک طبقہ حکومت کو بلیک میل کرتا ہے حکومت بلیک میل نہ ہو پاکستان کی بقاء اور استحکام کے لئے حکومت کے ساتھ ہیں اسلام کی دعوت کو عام کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے اسلام کے آفاقی پیغام کو عام کریں گے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھاکرطاہر القادری ملک سے فرار ہوگئے ہیں قادری نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی قادری کی اصل محبت کینیڈا سے ہے اس موقع پر مولانا عمران فتح ، مولانا اصغر تھیبو ، کلیم اللہ خان قائم خانی ، حاجی رحمت اللہ نائیوں ،ماما شکیل انصاری ، سید ریحان شاہ ، علی رضا شیخ ، سمیع اللہ شیخ و دیگر اہلسنت رہنما بھی موجود تھے ۔
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.