حکومت کے خلاف دھرنا ناکام رہا،اسلام آباد کئی ہفتوں یر غمال بنا رہا، حاجی نواز رضا

منگل 28 اکتوبر 2014 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے سینئیر صحافی،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر اور سیکریٹری جنرل ،راول پنڈی اسلام آباد پریس کلب کے سابق صدر اور نوائے وقت اسلام آباد کے بیورو چیف حاجی محمدنواز رضا کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں ایک تقریب ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئیر صحافی و ایڈیٹر جنگ لندن ہمایوں عزیز،صدر پی ایف یو جے ادریس بختیار،ایڈیٹر نئی بات مقصود یوسفی ،صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس افسر عمران،نائب صدر کے یو جے نعیم طاہر،نعمت خان،جنرل سیکریٹری کے یو جے شعیب احمد،سیکریٹری کراچی پریس کلب عامر لطیف،جوائنٹ سیکریڑی کے یو جے حامد الرحمان، جواد شعیب،سابق صدر کے یو جے ساجد عزیز،سابق سیکریٹری کے یو جے رضوان بھٹی،خازن کے یو جے وقار بھٹی ،سینئیر صحافی قیصر محمود،قاضی فائق،صوفیہ یزدانی،نصر اللہ چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری کراچی پریس کلب شمس کیریو،ممبر گورننگ باڈی کفیل الدین فیضان،سہیل رفیق،وحید راجپر،راجہ کامران،اصغر عمر،سمیت متعدد صحافیوں نے شرکت کی، تقریب ملاقات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی اور سابق صدر پی ایف یو جے حاجی محمد نواز رضا نے کہا کہ اسلام آباد گزشتہ کئی ہفتوں تک دھرنے والوں کے ہاتھوں یرغمال بنا رہا،عوام دھرنے والوں سے بیزار ہوگئے اور انہیں ناکامی کا سامنہ کرنا پڑا،نواز شریف کی حکومت تمام تر دباوٴ کے باوجود مستحکم بنیادوں پر قائم ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کو ویج ایوارڈ بورڈ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کو نمائندگی دینا چاہیے اور آٹھویں ویج ایوارد بورڈ کا جلد از جلد اعلان کرنا چاہیے،جنرل سیکریٹری کے یو جے شعیب احمدنے کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے حاجی محمد نواز رضا اور سینئیرصحافیوں کا شکریہ ادا کیا ،نشست کے اختتام پر سینئیر صحافی ہمایوں عزیز نے حاجی محمد نواز رضا کی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور دعا پر تقریب کا اختتام کیا۔

متعلقہ عنوان :