بلاول بھٹو نے شہید چوہدری اسلم کے بیرون ملک زیر تعلیم بچوں کی فیس اد اکردی
منگل 28 اکتوبر 2014 23:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق ایس ایس پی (سی سی آئی ڈی ) شہید چوہدری اسلم کی شہادت کے موقع پر شہید کی بیوہ نورین چوہدری اسلم سے کئے گئے بچوں کی تعلیم کا خرچہ اٹھانے کا وعدہ وفا کرتے ہوئے شہید چوہدری اسلم کے بیرون ملک زیر تعلیم بچوں کی ایک سال کی فیس ادا کردی۔ شہید کی بیوہ نورین چوہدری اسلم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں بیرون ملک شہید چوہدری اسلم کے بچوں سے ملاقات کی ہے ۔
نورین چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو ذرداری بزات خود ان سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے حوصلہ دیا ہے کہ شہید چوہدری اسلم کے مشن کو جاری رکھا جائے گا ۔(جاری ہے)
ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے شہیدوں کو فراموش نہیں کریں گے ۔نورین چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ میرے شوہر کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوکر رہے گا۔ سندھ حکومت نے پلاٹ دینے اور شہید کے دو بیٹوں کو ڈی ایس پی کی پوسٹ پر بھرتی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا۔ امید ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر مسائل بھی جلد حل کرائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.