امریکہ آئندہ ماہ اسامہ بن لادن کو مارنے والوں کی شناخت ظاہر کرے گا‘ میڈیا رپورٹ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 18:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) امریکہ آئندہ ماہ اسامہ بن لادن کو مارنے والوں کی شناخت ظاہر کرے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ آئندہ ماہ باضابطہ طور پر ایک ڈاکیومینٹری نشر کرے گا‘ جس میں سابق القاعدہ رہنماء اسامہ بن لادن کو مارنے والے بحریہ سیل کی شناخت ظاہر کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈاکیومنٹری میں اس شخص کا انٹرویو بھی دکھایا جائے گا جس نے اسامہ کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکیومنٹری میں اسامہ کے جسم کے اعضا بھی دکھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :