او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کیخلاف تحریک التوا جمع، اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے باہر دھرنا
جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری اور ملازمین پر شیلنگ ، تشدد کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی،اپوزیشن جماعتوں کا قومی اسمبلی سے واک آئوٹ ، اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا. قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن نے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری اور ملازمین پر تشدد کے خلاف آواز بلند کی اور موقف نہ سنے جانے پر اسمبلی سے واک آئوٹ کیا اور اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ۔ دریں اثناء او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کیخلاف احتجاج کرنے والے ملازمین پر تشدد کیخلاف تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں مزدوروں کے حق میں آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتے ۔
(جاری ہے)
او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد کیخلاف پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے ۔
تحریک التواء میں کہا گیا ہے حکومت کا مزدوروں پر تشدد شرمناک ہے ، حکومت کی مزدور دشمن پالیسیاں واضح ہونا شروع ہو گئی ہیں ۔ حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں مزدوروں کے حق میں آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتے۔ تحریک التواء شازیہ مری، عمران ظفر لغاری، نفیسہ شاہ، صاحبزادہ طارق اللہ نے جمع کروائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.