محرم الحرام کے حوالہ سے خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران رنگدار شیشوں،بغیر نمبر پلیٹ ،غیر نمونہ اور سبز نمبر پلیٹ2745گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی،طیب حفیظ چیمہ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے رنگدار شیشوں ،بغیر رجسٹریشن ،بغیر نمبر پلیٹ ،غیر نمونہ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے۔یکم محرم الحرام سے شروع کی گئی اس خصوصی مہم میں ابتک2745گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے جن میں1092رنگدار شیشوں والی گاڑیوں،848بغیر رجسٹریشن ،790بغیر نمبرپلیٹ اور 15سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیاں شامل ہیں۔

سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے خصوصی طور پر شروع کےئے گئے کریک ڈاؤن کے دوران 1092رنگدار شیشوں والی گاڑیوں ،848بغیر رجسٹریشن ،790بغیر نمبرپلیٹ اور 15سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران پٹرولنگ کے عمل کو مزید بہتر بنائیں ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بارے انسدادی کارروائی بارے رپورٹ دفتر ارسال کریں۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :