وزیراعظم نریندر مودی سارک کانفرنس میں شرکت کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے‘ بھارت کا باضابطہ اعلان

ہفتہ 1 نومبر 2014 21:54

وزیراعظم نریندر مودی سارک کانفرنس میں شرکت کے موقع پر اپنے پاکستانی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا سارک کانفرنس میں شرکت کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ماہ نیپال میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ اس کانفرنس سے متعلقہ دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ وزیراعظم اپنے پاکستانی ہم منصب میاں نواز شریف کیساتھ اس اجلاس میں شرکت کے موقع پر دوطرفہ ملاقات نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :