خیبر پختونخوا کے20فیصد پولیو کیس کراچی سے ہونے کا انکشاف

ہفتہ 1 نومبر 2014 22:48

خیبر پختونخوا کے20فیصد پولیو کیس کراچی سے ہونے کا انکشاف

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) سرکاری ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی کے پی کے اور فاٹا کے مختلف حصوں میں زندگی بھر کے لیے معذور کردینے والے اس وائرس کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔نجی ٹی کو دستیاب سرکاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا کے 5اضلاع میں پھیلنے والے پولیو وائرس کے 20فیصد واقعات کا تعلق جنیاتی طور پر کراچی سے ملتا ہے، اسی طرح ملک کا یہ بڑا شہر فاٹا میں اس معذور کردینے والے دو فیصد واقعات کا باعث بنا ہے۔

یہ انکشاف اس وقت ہوا ہے جب عالمی ادارہ صحت کی جانب سے حال ہی میں انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ کراچی دنیا کو پولیو سے پاک بنانے کی کوشش میں اہم ترین محور کی حیثیت رکھتا ہے،اسی طرح عالمی ادارے نے یہ واضح کیا تھا کہ کراچی سے پولیو کا خاتمہ نہ صرف پاکستان کو اس مرض کا خاتمہ کرے گا بلکہ بحیرہ روم کے دیگر ممالک بھی اس سے محفوظ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے کیسز میں سے 9 فیصد پشاور، 74 فیصد ٹانک، 66 فیصد بونیر، 100فیصد تورغر جبکہ 50فیصد مردان میں سامنے آئے ہیں۔مجموعی طور پر کے پی اور فاٹا کے 6 فیصد کیسز کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق کے پی اور فاٹا کے 45 فیصد پولیو کیسز کا تعلق شمالی وزیرستان ایجنسی، 22فیصد خیبرایجنسی، 10فیصد جنوبی وزیرستان اور 8فیصد کا پشاور سے ہے۔

متعلقہ عنوان :