کپتان کا نواز شریف کا استعفیٰ عدالتی تحقیقات سے مشروط کرنے کا اعلان، حکومت کا خیر مقدم
جمعرات 6 نومبر 2014 21:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کے مطالبے کو عدالتی تحقیقات میں مبینہ دھاندلی ثابت ہونے سے مشروط کرنے سے متعلق بیان کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسے مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات تو ہمارا اپنا مطالبہ ہے، ہر جماعت یہی بات کر رہی ہے اور ہم نے تو اس مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک اصلاحاتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو اپنا کام کر رہی ہے اور مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کے لئے پہلے ہی خط لکھا جا چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر وقت تحریک انصاف کے لئے تیار ہے، پہلے بھی مذاکرات عمران خان نے مسترد کئے تھے، اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو شاہ محمود قریشی یا کسی دوسرے شخص کو آزادی دیں ، دو روز بعد ہماری مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار وطن واپس آ جائیں گے اور پھر ہم کہیں جا کر بھی تحریک انصاف سے ملنے کو تیا رہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.