اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے کا حکم

جمعہ 7 نومبر 2014 22:48

اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے کا حکم

تل ابیب(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے کا ایک اور متنازعہ حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے بعد اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کیدرمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی سینئر اہلکار نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنیکا فیصلہ اعلیٰ فوجی حکام کیساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا تاہم اس پر عمل درا?مد کے لیے وزارت انصاف کی منظوری لازمی ہے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس میں امن قائم کرنے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بیت المقدس کو ایک روز کے لئے بند کردینے کے اسرائیلی فیصلے بعد سے ایک بار پھرصیہونی فوج نے معصوم فلسطینیوں پر اپنی بربریت کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا ہے اور اپنی اسی سفاکانہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں نے گزشتہ مسجد الاقصیٰ میں گھس کر نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جسے کے نتیجے میں 20 سے فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :