ملک میں بچگانہ اور غیر سنجیدہ سیاست ہورہی ہے ، دھرنوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ،مولانا فضل الرحمن
ہفتہ 8 نومبر 2014 14:37
ملتان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں بچگانہ اور غیر سنجیدہ سیاست ہورہی ہے ، دھرنوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ، اتنا نقصان چالیس سال کی کرپشن سے نہیں ہوا جتنا چالیس روز کے دھرنوں سے ہوا ، حکومت میرے حملہ آوروں کے نام بتائے ورنہ ذمہ داری قبول کرے ، کچھ لوگ جموریت کی بساط لپیٹنے کے درپے ہیں ، حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، قبائلی معاملات قبائلی روایات کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں غیر سنجیدہ اور بچگانہ سیاست ہورہی ہے قوم کو بچے کی سیاست سے واسطہ پڑا ہوا ہے دھرنے ناکام ہوچکے ہیں سیاسی صورتحال کو مجموعی تناظر میں دیکھنا چاہیے دھرنوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے اتنا نقصان چالیس سال کی کرپشن سے نہیں ہوا جتنا چالیس روز کے دھرنے سے ہوا لیکن سازشیں پکڑی گئیں ہیں دھرنے ناکام ہوگئے لہذا اب فکر کی کوئی بات نہیں ہے جو استعفے لینے آئے تھے وہ استعفے دیکر جارہے ہیں جوڈیشل کمیشن کی پیشکش وزیراعظم نے کی عمران خان کہتے ہیں کہ میں کمیشن کو نہیں مانتا کل وہ کہے گا میں تو اپنے آپ کو ہی نہیں مانتا دھرنے والے کیا چاہتے تھے وہ سب کے سامنے آگیا جوڈیشل کمیشن صرف ایک نہیں تمام انتخابات کا جائزہ لے گا اگر دھاندلی ثابت ہوگئی تو ہمیں حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا ایک سوال پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد نا کام نہیں مشاورت سے واپس ہو ئی ہے ہم نے اسمبلیوں کو بچانے کا فیصلہ کیا تھا اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پیش کرنے کا مقصد بھی یہی تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.