اسلامی مملکت میں انوکھا کرشمہ، جوکوویدودو ترکھان انڈونیشیا کا صدر بن گیا،مدداور خدمت کے لافانی جذبہ نے عام آدمی کو اپنے ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز کردیا

اتوار 9 نومبر 2014 15:36

اسلامی مملکت میں انوکھا کرشمہ، جوکوویدودو ترکھان انڈونیشیا کا صدر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) اسلامی مملکت میں انوکھا کرشمہ، جوکوویدودو ترکھان انڈونیشیا کا صدر بن گیا ، دکھی انسانیت کی مدداور خدمت کے لافانی جذبہ نے ایک عام آدمی کو اپنے ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 53سالہ جو کو ویدو ود انڈونیشن شہر سوراکارتو میں پیدا ہوا ان کے والد معمولی ترکھان تھے فرنیچر بنا کر بمشکل آمدنی ہوتی تھی دوستوں نے انہیں سیاست میں آنے کا مشورہ دیا 2004ء میں وہ بلدیاتی سیاست میں حصہ لینے لگے، ان کی سیاست روایتی سیاستدانوں سے مختلف تھی جو کو نے شہر میں وی آئی پی کلچر کرپشن اور اقربا پروری کو ختم کیا میرٹ اور قانون کی حکمرانی کو پروان چڑھایا 2014ء میں صدارتی انتخابات ہوئے تو عوام نے انہیں بھرپور کامیابی دلائی اور انڈونیشیا کا صدر بنا دیا۔