خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، اہم کمانڈر سمیت 13 دہشت گرد ہلاک،16 ٹھکانے تباہ

اتوار 9 نومبر 2014 17:22

خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، اہم کمانڈر سمیت 13 دہشت گرد ہلاک،16 ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے 16 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خیبرایجنسی کے علاقے اکا خیل میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے کارروائی کے دوران بمباری کی جس کے نتیجے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے جو خودکش حملہ آورروں کو تربیت فراہم کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوںکے 16 ٹھکانے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کیا گیا۔