وزیراعظم میاں محمد نوازشریف دو روزہ دورے پر جرمنی روانہ
پیر 10 نومبر 2014 11:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی روانہ ہوگئے، وزیراعظم دورے کے دوران جرمن قیادت سے دو طرفہ اہم، ملاقاتیں کریں گے۔ ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے وفاقی حکومت نے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے، سرمایہ کاری کرکے برلن پاکستان کا بہترین شراکت دار بن سکتا ہے، جس کے تحت وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعظم برلن میں پاکستان جرمنی بزنس فورم سےخطاب کریں گے، جب کہ وزیراعظم جرمنی کی پارلیمنٹ کا بھی دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے دی تھی، وہ اپنے دورے میں جرمن چانسلر اور دیگر شخصیات سے ملاقات کریں گے، اس سے قبل اسلام آباد میں جرمن ٹی وی سے گفت گو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔(جاری ہے)
پاکستان شدت پسندی میں ملوث ہر تنظیم کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وزیر اعظم نے جرمنی کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ میاں صاحب کا کہنا تھا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، افغان صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.