وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں پولیس ایکسس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا

بدھ 12 نومبر 2014 21:15

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں پولیس ایکسس سروس ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں پولیس ایکسس(PAS) سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ پولیس ایکسس سروس عوامی خدمت کے ان اقدامات میں سے ایک ہے۔ جو خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال کے دوران شروع کئے ہیں جنکا مقصد عوامی شکایات کو فوری ختم کرکے معاشرے کے تمام طبقوں کو بلا امتیاز عزت اور رسائی فراہم کرنا ہے ۔

پولیس ایکسس سروس شروع ہونے سے صوبہ بھر کے تمام عوام اب صرف ایس ایم ایس کے ذریعے پولیس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اور متعلقہ پولیس آفیسر 24 گھنٹوں کے اندر اندر شکایات کنندہ سے رابطہ رکھے گا۔ اپنے خطاب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے اپنے آپ کو صوبے کے تمام عوام کو برابر رسائی اور عزت دینے کے لیے وقف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ پولیس ایکسس سروس کا مقصد عوامی شکایات کو بروقت اور فوری حل کرکے عوام کا اعتماد اور طمانیت حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوابدیدی اختیارات، غیر ضروری فائل کے کاموں اور غیرمعمولی تاخیری حربوں سے پُرانادستی نظام (Manual System)عوامی مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اپنی افادیت کھو چکا تھا۔ اور فرسودہ نظام سے عوامی خدمت اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے تھے۔

اس کے علاوہ ہونے والے ناقابل تلافی جانی و مالی نقصانات اور جاری دہشت گردی کی لہر سے پولیس کی سوچ میں شدت پسندانہ رویئے اور روایتی پولیسنگ کی قیمت پر پولیس اسٹبلشمنٹ کو تقویت دینے میں تبدیل ہو چکا تھا۔ جس کی وجہ سے عام آدمی کو پولیس افسروں تک رسائی ناممکن ہو چکا تھا۔اس لیے یہ ضروری ہو گیا تھا کہ ایک ایسا نظام ہو جسمیں تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو آسان اور بروقت رسائی فراہم ہوسکے۔

شہری اب اپنے شکایات پولیس ایکسس سروس کو SMSکے ذریعے0315-9007777پر بھیج سکتے ہیں۔ SMS کے علاوہ شہری اپنے شکایات ٹول فری نمبر 0800-00400 پر کال ،091-9223515 پر فیکس بھیج کر [email protected] پر ای میل ، پولیس ویب سائٹwww.kppolice.gov.pk پر یا CPO میں قائم پولیس ایکسس سروس سنٹر خود آکر درج کراسکتے ہیں۔ نئے نظام کے تحت ہر شکایت PAS کے خود کار ڈیٹا بیس میں درج ہوگی اور شکایت کنندہ کو SMS کے ذریعے اس کی شکایت کے متعلق ایک کوڈ دیا جائیگا اسی طرح PAS میں جو بھی شکایت رجسٹر ہوگی تو نظام متعلقہ SDPO اور DPO کو SMS کے ذریعے فوری اطلاع دے گی اور متعلقہ SDPO اطلاع موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر شکایت کنندہ سے رابطہ کرے گا۔

نئی قائم شدہ پولیس ایکسس نظام کمپیوٹرائزڈ ٹائم لائن مانیٹرنگ نظام سے لیس ہے۔ جو شکایات کا مقررہ وقت میں ازالہ یقین بنائے گا۔ پولیس ایکسس سروس سے عوام کی خدمت کا ایک نیادور کا آغازہوگیا ہے جو عوامی پولیسنگ کے تصور کو بہتر بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔یہ منصوبہ صوبائی حکومت کی بہتر کارکردگی کے حوالے سے ایک عملی نمونہ ہے۔ جو سب کو بلا امتیاز برابر رسائی اور عزت فراہم کرتا ہے۔

ایک ایسی پہنچ جو آسان، تیز اور بلا واسطہ ہے۔ ڈیٹا بیس میں محفوظ اور مخصوص کوڈ دیئے جانے کی وجہ سے کوئی بھی شکایت نظر انداز نہیں کی جاسکتی اور ایک شکایت ازالہ ہونے تک آسانی سے قابل سراغ ہوگا۔ شکایت درج کرانے کے بعد موصول ہونے والی SMS ، شکایت کنندہ کے لیے حوصلہ افزائی کا کام کرے گی۔ جو متاثرہ شخص کو یقین دلائے گی کہ اس کی حکومت اسے کے ساتھ کھڑی ہے۔

اور اس کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ اسی طرح SMS کے ذریعے SDPOاور DPO کو موصول ہونے والی شکایت اور کمپیوٹرائزڈ مانیٹرنگ نظام کی بدولت اس پر بروقت کاروائی اور عوامی مسائل کا حل یقینی بنایا جائیگا۔ وہ دن گئے جب شکایات کنندہ کو اپنے شکایت کے ا زالے کے لیے پولیس آفسران کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔ کیونکہ اب نئے نظام کے تحت متعلقہ SDPO چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر متاثرہ شخص سے خود رابطہ کرکے اس شخص کو اپنے آفس بلائے گا اور شکایت کنندہ سے رابطہ کے بارے میں پولیس ایکسس سروس نظام کو اطلاع دینے کا پابند ہوگا۔

آخر میں یہ نظام شکایات کے اعداد و شمار کا جائزہ لے گا جس سے CPO اور آئی جی پی فیلڈ میں پولیس افسران کی کارکردگی کا اندازہ لگا سکیں گے۔ اس سسٹم کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اس سے شکایات کے اعداد و شمار کا آسانی سے اندازہ لگے گا اور جس سے سنٹرل پولیس آفس اور انسپکٹر جنرل آف پولیس فیلڈ میں موجودآفسروں کی کارکردگی کا اندازہ لگا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :