داعش سے تعلق رکھنے والے انتہاء پسند پاکستان پہنچ چکے ہیں‘ رحمن ملک

بدھ 12 نومبر 2014 22:25

داعش سے تعلق رکھنے والے انتہاء پسند پاکستان پہنچ چکے ہیں‘ رحمن ملک

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے دعوی کیا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے والے 500 انتہاء پسند پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ایئرپورٹ پر پیش آنے والا واقعہ پری پلان تھا اور اسے پی ٹی آئی نے تیارکیا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم یافتہ 500 پاکستانی انتہاء پسند نوجوان وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

جو عالمی انتہا پسند تنظیم داعش سے منسلک ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں رحمن ملک نے کہا انھیں اس منصوبے کاعلم پہلے سے تھا اسی لیے وہ جہاز کے اندر نہیں گئے۔ رحمن ملک نے بتایا کہ روا ں ما ہ برمنگھم میں بلاول بھٹو بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :