پاکستان تحریک انصاف کا عام انتخابات 2013 ء میں ہونے والی دھاندلیوں کے خلاف حسب معمول الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مرکزی آفس کے باہر احتجاجی مظاہر ہ

جمعرات 13 نومبر 2014 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے عا م انتخابات 2013 ء میں ہونے والی دھاندلیوں کے خلاف حسب معمول الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مرکزی آفس کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ پی ٹی آئی احتجاجی مظاہر ے میں رکن قومی اسمبلی ساجد نواز خان ،پی ٹی آئی راہنما نعیم خان اور سینکڑوں پی ٹی آئی کے ورکرروں نے شرکت کی ۔

احتجاجی مظاہر ے سے پی ٹی آئی کے ر اہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ جمعرات کے روز پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں ناکامی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مرکزی دفتر کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ الیکشن کمیشن کے اراکین سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

کے عام انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کے خلاف چیئرمین عمران خان کی کال پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے سینکڑوں شہریوں اور تحریک انصاف کے کارکنان نے شرکت کی۔ احتجاج کے شرکاء نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور وزیراعظم کا پتلا نذر آتش کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر نیشنل اسمبلی ساجد نواز خان، تحریک انصاف کے رہنما نعیم خان،نیاز خان اور دیگر نے خطاب بھی کیا۔