وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل صنعتوں کے لئے کی جانے والی گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کر دیا گیا، وزارت پیٹرولیم قدرتی وسائل نے فوری طور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، حتمی فیصلہ وزیر پیٹرولیم کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا
جمعرات 13 نومبر 2014 21:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل صنعتوں کے لئے کی جانے والی گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کر دیا گیا، وزارت پیٹرولیم قدرتی وسائل نے فوری طور پر ان ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب میں ٹیکسٹائل صنعتوں کے لئے کی جانے والی گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا،حتمی فیصلہ وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا ۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں ایک خصوصی اجلاس ہو جس میں پنجاب بھر میں مختلف ٹیکسٹائل یونٹس کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل یونٹس کو فراہم کی جانے والی گیس کی رسد میں تعطل اور گیس لووڈ شیڈنگ کے فوری خاتمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صوبہ پنجاب میں ٹیکسٹائل یونٹس کی مشکلات اور ان کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے پنجاب میں ٹیکسٹائل یونٹس کے لئے کی جانے والی گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کی منظوری دے دی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.