دھرنے والوں کو پاکستان دشمنوں کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف
جمعرات 13 نومبر 2014 21:34
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کو پاکستان کے دشمنوں کی حمایت حاصل ہے،عمران خان اب اعلان خان بن چکے ہیں اور ان کا جنون صرف طاقت کے حصول کے سوا کچھ بھی نہیں،انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان تین سال میں توانائی کے شعبے میں خودکفیل ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پاکستان باخبر ہے کہ بین الااقوامی طاقتیں اسلام آباد میں دھرنے والوں کو مخصوص ایجنڈے کے تحت سپورٹ کر رہی ہیں۔
انھوں نے الزام لگایا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے حکومت کو ڈی ریل کرنے کی ہر کوشش کی تاکہ پاکستان کو پسماندہ رکھا جائے۔ بین الاقوامی سطح پر دھرنوں سے پاکستان کا نہایت منفی امیج ابھرا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کے رہنما اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔ طاہر القادری ملک چھوڑ چکے ہیں جبکہ عمران خان تنہا رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب اعلان خان بن چکے ہیں اور ان کا جنون صرف طاقت کے حصول کے سوا کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن دھرنوں کے حمایتی ہیں جبکہ حکومت اس بات سے بھی آگاہ تھی کہ بیرونی ہاتھ بھی دھرنوں کے حمایتی ہیں لیکن اب عمران خان کا دھرنا بھی آہستہ آہستہ اپنی موت مررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کانفرنس کا مقصد عالمی برادری کو پاکستان میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ملک کے شمالی علاقوں میں پن بجلی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے جبکہ جنوبی علاقوں میں کوئلے کے ذریعے بجلی پیداکرنے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان تین سال میں توانائی کے شعبے میں خودکفیل ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.